حضرو رنگو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے مجرم کو گرفتارکر لیا

114
Drug peddlers arrested
Drug peddlers arrested

حضرو ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ہوائی فائرنگ کر کے عوام و الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم بسلسلہ گشت ویسہ اڈا کے قریب موجود تھی کہ ہوائی فائرنگ کی آواز آئی جس پر تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو جہانزیب ہوٹل کے عقب میں کھلی جگہ پر ایک نوجوان پسٹل سے فائر کر رہا تھا جس کو موقع پر قابو کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ محمد وقاص ولد امین الرحمان سکنہ ویسہ تحصیل حضرو بتلایا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔