29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرو، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بروز جمعہ شام...

حضرو، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بروز جمعہ شام چھ بجے ریلی نکالی جائے گی

- Advertisement -

حضرو 08 مئی (اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بروز جمعہ شام چھ بجے گھوڑا چوک سے فوراہ چوک تک ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک انصار نے تحصیل حضرو کے عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ملک کو جب بھی ضرورت پڑی اس وطن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا اس موقع پر بھی جو لوگ فوج کی مخالفت کر رہے ہیں وہ غدار ہیں ان کو بھی سزا دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ آج اہلیان چھچھ فوج کے ساتھ اظہار یکجیتی کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں گزشتہ روز بھی حضرو کے تاجروں اور شہریوں کا مشکور ہوں جنہوں نے پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں