حضروکےتھانہ رنگو پولیس کی کارروائی، شہری کا موٹر سائیکل چوری کرنے والاملزم گرفتار

156
گرفتار

حضرو۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):حضروکےتھانہ رنگو پولیس نے کارروائی کرکے شہری کا موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق نیئر عباس ولد عابد امام ساکن سیدھن نے تھانہ رنگو پولیس کو تحریر ی درخواست دی کہ میں رات کو کرکٹ میچ دیکھنے گیا اور موٹر سائیکل گراؤنڈ کے باہر کھڑا کیا،

میچ ختم ہونے کے بعد جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل موجود نہ تھا ،نامعلوم ملزم میرا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا ہے ۔اطلاع پر تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری کا موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گلریز خان عرف سنی کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزم سے دوران انٹیروگیشن ملزم گلریز خان سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا