ہری پور۔8جولائی (اے پی پی):حطارکے علاقے دوہریاں میں 61لاکھ کے فنڈزسے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح کردیا گیا۔
وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان کی جانب سے جاری 61لاکھ 74ہزارکے فنڈزسے حطارانڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے دوہریاں میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح ہوگیا۔
وفاقی وزیرعمرایوب خان کے کوآرڈینیٹرساجدخان نے منصوبے کاافتتاح کیا،بعدازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبرضلع کونسل چوہدری ظہیر،راہنما پی ٹی آئی قمرحیات،ملک اکرم،سرداریعقوب اوردیگرنے کہاکہ وفاقی وزیرعمرایوب خان کوحطارکے عوام نے جواُمیدیں رکھ کربھاری اکثریت سے کامیاب کیاتھا،بدلے میں اُنھوں نے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹ دے کرحقیقی لیڈرہونے کاثبوت دیا،
اُنھوں نے نہ صرف وعدوں کووفاکیابلکہ سالوں سے محرومیوں کاخاتمہ کرکے آئندہ 50 سالوں کومدنظررکھ کرعملی میگامنصوبے دئیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان نے والہانہ استقبال پرمقامی افرادکاشکریہ اداکیااوراُنھیں گیس وبجلی سکیم کی فراہمی پرمبارکبادپیش کی،
اس موقع پراُنھوں نے وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے علاقے میں بجلی مسائل کے خاتمے کے لیے سو کے وی کانیاٹرانسفارمراورآٹھ پولزبھی فراہم کیے۔