حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی وزیر صحت

54

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام ملک میں بچوں کو بیماریوں سے بچاﺅ کا اہم ذریعہ ہے۔ ماں اور بچوں کو مہلک امراض سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیںوزیر صحت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں مزید بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے اور حکومت صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کرے گی تاکہ ای پی آئی پروگرام کو بخوبی چلایا جا سکے۔