حق خودارادیت کشمیر کی عوام کا بنیادی حق ہے جسے بھارت 76 برسوں سے طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، جان اچکزئی

198
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
2023کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیاں کر کے 566 دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتارکیا،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارِ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیر کی عوام کا بنیادی حق ہے جسے بھارت 76 برسوں سے طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آج پورے کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیر سے یکجہتی رکھنے والے یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو طاقت کے بل بوتے پر بھارت نے کشمیر پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی تھی جس کو آج تک کشمیری عوام ریزسٹ کر رہے ہیں۔

کشمیریوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر کے دنیا کو بتا دیا کہ طاقت کے زور پر کسی کے بنیادی حقوق اور آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ عالمی برادری ، یونائٹڈ نیشن آرگنائزیشن اور دیگر بین الاقوامی ادارے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل سے خطے میں امن کی فضائ قائم ہو سکتی ہے۔حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ ان کے حقوق کا تحفظ یو این کی قراردادوں کی روشنی میں یقینی بنایا جائے۔