ایبٹ آباد۔ 26 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کی نگرانی میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز خان نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ جیل روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل روڈ پر موجود مختلف بیکریوں کی انسپکشن کی۔
اس دوران انہوں نے بیکریز یونٹ کو چیک کیا گیا جس میں سے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک بیکری یونٹ کو سیل جبکہ باقی یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے دیگر بیکری یونٹس کو بہتری کیلئے امپروومنٹ نوٹسز اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خوردنی اشیاء کی فروخت کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاءخوردونوش کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور حلال فوڈ اتھارٹی اس سلسلہ میں آئندہ بھی کام کرتی رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576284