27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںحلال مصنوعات کی جانچ اور معیار کے فروغ کے لیے اسلامی ممالک...

حلال مصنوعات کی جانچ اور معیار کے فروغ کے لیے اسلامی ممالک کے مابین اشتراک کی ضرورت ہے، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):او آئی سی کے ذیلی ادارہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل و ممتاز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ حلال معیشت کی عالمی مالیت 1.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اسلامی دنیا کے لئے یہ ایک انقلابی معاشی موقع ہے۔

وہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ پانچ روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس ”او آئی سی/ایس ایم آئی آئی سی حلال مصنوعات کے معیارات اور جانچ: خوراک، ادویات اور کاسمیٹکس” کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام کامسٹیک، اسلامی تعاون تنظیم کے ادارہ برائے معیارات و پیمائش ، اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ اور ازبک ایجنسی برائے تکنیکی ریگولیشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا جس میں 11 او آئی سی رکن ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ دیگر کئی ممالک نے آن لائن شرکت کی۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ”حلال“ کا تصور صرف خوراک تک محدود نہیں بلکہ انسانی صحت، ادویات اور کاسمیٹکس میں بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال معیارات کی ہم آہنگی سے نہ صرف اسلامی تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس کامسٹیک کی جانب سے پانچویں بار منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان، یوگنڈا، بنگلہ دیش اور مراکش میں ایسے کورسز ہوچکے ہیں جو اسلامی دنیا میں علمی تبادلے، مہارت سازی اور تعاون کا ذریعہ بنے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کامسٹیک کے ریورس لنکیج منصوبے کے تحت یوگنڈا میں اسلامی یونیورسٹی میں حلال تصدیقی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو اگست 2025ء تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ اسلامی ترقیاتی بینک کی مدد سے جاری ہے اور مشرقی افریقہ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے افریقہ میں کامسٹیک کے جاری صحت کے منصوبے جیسے یوگنڈا، نائیجر، چاڈ اور صومالیہ میں موتیا کے مفت آپریشنز اور طبی عملے کی تربیت کا بھی حوالہ دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں