حلب میں جنگ فوری طور پر روکی جائے، یونیسف

122

اقوام متحدہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپیل کی ہے کہ حلب شہر میں تشدد فوری طور پر روکا جائے۔ جرمن میڈیاکے مطابق یونیسف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے جنگ سے تباہ حال اس شہر میں موجود عام شہریوں کی امداد کے لیے تیار ہیں۔ یونیسف کی نمائندہ برائے شام ہانا سِنگر نے حلب کی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ستمبر سے اب تک وہاں سو سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔