اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حوالدارلالک جان شہید(نشان حیدر) نے جرأت وبہادری کی جو لازوال داستان رقم کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جمعہ کو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 24 ویں یوم شہادت پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اس فرض شناس اور نڈر سپوت نے دفاعِ وطن کے لیے بہادری اور جرأت کی وہ لازوال داستان رقم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا بیرونی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے دفاع کا معاملہ، ہمارے غازیوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت و جواں مردی اور ہمارے شہدانے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قومی نظریے، ملکی سالمیت اور ہماری آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی حوالدار لالک جان شہید سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔\932