حویلیاں : کھوکھر میرا انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا

75
Firing

حویلیاں۔ 12 مارچ (اے پی پی):حویلیاں کھوکھر میراانٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اکثرخان اور ان کے بیٹے مدثر خان کو کھوکھر میرا انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

مقتول پراپرٹی ڈیلر اور علاقے کی معروف شخصیت تھے۔واقعہ کی اطلاع پر حویلیاں پولیس کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں لائے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔ تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔