حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

115
APP58-03 ISLAMABAD: December 03 – Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chairing the meeting of Committee for Promotion of Islamic Banking in the country. APP

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی سکوک بانڈز کے حالیہ اجراءسمیت گزشتہ تین برس کے دوران حکومت کی طرف سے سکوک بانڈز کا اجراءاسلامی بینکاری کے فروغ کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاںاسلامی بینکاری کے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور کمیٹی کنوینئر سعید احمد نے اجلاس کو کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی کو سکوک کے اہم پہلوﺅں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرخزانہ نے کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔