حکومت آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

179

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز تقریب میں انہوں نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل شعبہ میں بااختیار بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے، ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہمارے نوجوانوں کو بڑے تصورات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات کی استعداد اربوں ڈالر ہے، حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔