حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،ملک امین اسلم

64

حضرو۔2مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی عوام کو ریلیف دینے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہیں پاکستان کی ماحولیات کی پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے ماحولیات کی پالیسیوں پر زیادہ زور دے کر ملک میں ماحولیات کی بہتر پالیسیاں بنائی حلقہ کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں جن کو حل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک بے شمار مسائل کا شکا رتھا اور سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک صرف قرضوں پر چل رہا تھاتمام تر چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے عمران خان نے ملک وقوم کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور آج ان ملک لوٹنے والوں اور کرپشن کرنیوالوں کے خلاف عمران خان ڈٹ گئے ہیں اسی لیے عمران خان کے خلاف آئے روز سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں۔