اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور گرانٹ ان ایڈ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے جمعرات کو ڈیرہ غازی خان ،اوکاڑہ اور قصور بار کے وفود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وکلاءکے مسائل، بار رومز کی تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وکلاء کو یقین دلایا کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور گرانٹ ان ایڈ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔
وکلاء نمائندوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران حکومت اور مسلح افواج کے موثر کردار کو سراہا اور کہا کہ قومی سلامتی کے لئے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600217