کوئٹہ۔ 07 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل ویوتھ افیئرز مینا مجید بلوچ نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان ترقی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،تربت تا مند روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے اہل علاقہ کو سفری سہولت میسرآسکے گی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ مینا مجید بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے شکر گزار ہیں ،تربت تا مند روڈ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے ،بلوچستان بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے حکومت بلوچستان سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرکے زمینی حقائق کو بنیاد پر بناکر عوام کے سامنے مثال چھوڑیں گے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں تربت تا مند روڈ کی تعمیر مکمل ہوگی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570012