ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ دین اسلام میں عورتوں کی تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، انہوں نے یہ بات ہفتہ کو شاہ کوٹ میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونہار طلباءمیں سکالر شپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہو ںنے کہا کہ اسلام نے تعلیم کی اہمیت سے دُنیا کو آج سے چودہ سوسال پہلے اُس وقت روشناس کرایا جب یورپ سمیت پوری دُنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی قوم بڑی ہونہار قوم ہے اور جب جب اس قوم کو اپنا ٹےلنٹ دکھانے کا موقع ملا تواس نے پوری دُنیا کو حیران کر دیا۔