حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، عبدالقادر بلوچ

97

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت 2013ءکے انتخابات کے بعد جب اقتدار میں آئی تو ملک اندھیروں میں ڈوباہوا تھا 22گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، وزیراعظم کی دن رات کوششوں سے ملک بھر میں بروقت توانائی کے منصوبوں کے آغاز کی وجہ سے آج بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2018ءلوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا سال ہے ۔