حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017ءسے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے،ا ٹارنی جنرل اشتراوصاف

85

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ا ٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017ءسے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے، اس حوالے سے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھیجوادی گئی ہے۔ پیرکویہاں سپریم کورٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت عدلیہ کابہت احترام کرتی ہے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں15 مارچ سے مردم شماری کاآغازکرنے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھجوادی گئی ہے جبکہ صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی ہے جیسے ہی مشتر کہ مفادات کونسل سمری کی منظوری دے گا اس کے بعد مردم شماری مقررہ تاریخ پرشروع کرکے دوماہ میں مکمل کردی جائے گی۔