حکومت عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نا چاہتی ہے، وزیرمملکت ماروی میمن

206

اسلام آباد۔یکم مئی (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور وزیرمملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نا چاہتی ہے کیونکہ عوام کی خدمت کرنامقدس ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے پاکستان بھر سے ریڈیوپاکستان پر ٹیلیفوں کال کر کے مسائل بیان کر نے والے بینیفشریز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور وزیرمملکت ماروی میمن ہر جمعہ کو کیس منیجمنٹ سپیشلسٹ احمر اطہر کے ہمراہ ریڈیو پر لائیو کالز سنتی اور احکامات جاری کرتی ہیں