اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ڈویژن ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق حکومت فرنیچر مینوفیکچررز کو برآمدات بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارتِ صنعت و پیداوار میں فرنیچر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنی زیرِ صدارت اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر سازی میں بے پناہ صلاحیت اور معیاری مصنوعات موجود ہیں۔
فرنیچر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بڑی تعداد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہوزیر اعظم کے وژن کے مطابق حکومت فرنیچر مینوفیکچررز کو برآمدات بڑھانے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ فرنیچر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے فیصل نے حکومت سے سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔فرنیچر مینوفیکچررز کو برآمدی آگاہی، ہنر سازی، ٹیکسیشن آگاہی اور دستاویزی معاملات میں مسائل کا سامنا ہے۔
ہارون اختر خان نے سمیڈا اور پی آئی ڈی سی کو فرنیچر ایسوسی ایشنز سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فرنیچر سیکٹر پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ہارون اختر خان نے سمیڈا اور پی آئی ڈی سی کو فرنیچر برآمدات پر رپورٹ اگلے ہفتے تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588784