حکومت فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کر تے رہے گی، اسدقیصر

145
APP19-22 NOWSHERA: December 22 - Speaker National Assembly Asad Qaiser giving a shield to the Student of Sweet home Here at Umma Children Academy. APP

پشاور۔22دسمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہفلاحی تنظیموں کے بے سہارا غریب اور یتم بچوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ہے، حکومت ایسی فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کر تے رہے گی، ان فلاحی اداروں کی کوششوں کی بدولت اس قسم کے یتیم ، غریب اور بے سہارا بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس قسم کی سرگرمیوں سے بھی یتیم بچوں کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اُمہ چلڈرن اکیڈمی سوریا خیل ضلع نوشہرہ میں طلباء کی سالانہ تقسیم انعامات کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ، ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ، سومی فلک نیاز ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان ، چیف ان پیٹرن سویٹ ہوم زمرد خان اور چلڈرن اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ مولانہ محمد ادریش بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فلاحی کاموں سے سکون قلب ملتا ہے اور اُمہ ویلفیئر اکیڈمی نے یتیم بچوں کا سہارا بن کر جو خدمت کی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور یہ دنیا ان لوگوں کی وجہ سے قائم و دائم ہے جو انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ایم ڈی بیت المال و دوسرے فلاحی اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بلائیں گے کہ وہ ایک ویلفیئر ویلج بنائیں جس میں ہسپتال ، سکول اور بنیادوں سہولتیں ہوں کیونکہ جس نے ایک انسان کی خدمت کی اُس نے پوری انسانیت کی خدمت کی۔ ]ڈائریکٹر اُمہ چلڈرن اکیڈمی فضل سبحا ن نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس اکیڈمی میں ملک بھر سے 650 دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں مفت خوراک ، رہائش اور صحت کی سہولتیں شامل ہیں جس پر تقریبا 70 لاکھ ماہانہ خرچ ہو رہا ہے، یہ ادارہ 2007 میں قائم کیا گیا ہے جو گلشن کی صورت میں آج بھی موجود ہے ، ادارے میں یتیمی کی زندگی گزارنے والے یتیم طلباء کو مفید شہری بنا کر میڈیکل ، انجینئرنگ ، حافظ قرآن اور دوسرے شعبوں میں ملک و قوم کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔ تقریب سے پیٹرن ان چیف سویٹ ہوم زمرد خان نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے۔