اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن فیصلے کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
نائب وزیراعظم آفس کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاور اور پٹرولیم کے وزرا ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پاور اور وزارت خزانہ اور پاور کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پاور سیکٹر کے اہم پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔