حکومت معاملات کو سلجھانا چاہتی ہے،پاناما پیپرز پر ایم کیو ایم کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے ارکان کی تعداد 12 کی بجائے 14 کر لیں گے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

233

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 حکومتی ارکان اور 6 متحدہ اپوزیشن ارکان پر اتفاق ہوا تھا لیکن ایم کیو ایم کا کمیٹی میں شامل نہ ہونا بھی درست نہیں لہذا ایم کیو ایم کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 12 ارکان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں 6 حکومتی اور 6 متحدہ اپوزیشن کے ارکان شامل تھے، اب ایم کیو ایم کو کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے کمیٹی کے ارکان کی تعداد 12 کی بجائے 14 کر لیں گے جس سے ایک ہمارا ممبر بڑھے گا اور ایم کیو ایم بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن ائے گی۔