24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںحکومت ملک میں سیاسی و معاشی استحکام یقینی بنائے گی، قائد مسلم...

حکومت ملک میں سیاسی و معاشی استحکام یقینی بنائے گی، قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔محمد نوازشریف پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے صدر محمد شہبازشریف ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی اور رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے غیر رسمی سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایک سوال پر کہ میاں صاحب 7 سال بعد پارلیمنٹ ہائوس آمد پر آپ کو کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے جواباً کہ میرا یہاں آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے، صحافی نے کہا کہ اچھا لگ رہا ہے اور یہ نیک شگون ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ حکومت ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کو ختم کر سکے گی تو اس پر نوازشریف نے کہا کہ کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا ، حکومت ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ، امید ہے کہ سارے حل ہوں گے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں