22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتجارتی خبریںحکومت ملک میں معاشی ترقی کے حصول کے لیے نجی شعبے کو...

حکومت ملک میں معاشی ترقی کے حصول کے لیے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ،پلاننگ کمیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):حکومت ملک میں معاشی ترقی کے حصول کے لیے نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت مستقل معاشی ترقی کے حصول کے لئے نجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،ایک مضبوط نجی شعبہ غربت کے خاتمے ، روزگار کے مواقع اور ملک میں خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،مستقبل کی ترقی کی حکمت عملی میں ایس ایم ای کو معاشی ترقی کی اکائیوں میں اہم کردار حاصل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=244444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں