حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاپنجاب کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدورکے اجلاس سے خطاب

55
Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar
Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوپنجاب کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدورکے اجلاس سے اپنے ورچوئل خطاب میں کہی۔اس موقع پرآل پاکستان ٹیکسٹائلز ملزایسوسی ایشن کے صدر گوہراعجازسمیت معروف کاروباری شخصیات بھی موجودتھے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اجلاس کے کنوینرتھے جبکہ اس موقع پرپنجاب کابینہ کے اراکین بھی موجودتھے۔

وزیرخزانہ نے اقتصادی بحالی اوراحیاء نو کیلئے حکومت کے پالیسی فیصلوں اوراقدامات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری دوست ماحول کا قیام حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پائیدارنمو اورمعاشی استحکام میں تاجراورکاروباری برادری کا کردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے ملک کودرپیش حالیہ اقتصادی چیلنجوں کے تناظر میں کاروباری برادری کے کردارکوسراہا اورکہاکہ حالیہ وفاقی بجٹ میں تاجروں اورکاروباری برادری کی مختلف تجاویز کوشامل کیا گیاہے۔ وزیرخزانہ نے تاجربرادری کومسائل کے حل کا یقین دلایا اورکہاکہ معاشی استحکام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔