اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کی قوت خرید کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، معاشرے میں غریب طبقات کی مالی اعانت کے علاوہ حکومت عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں گامزن ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقات کو مالی اعانت فراہم کرنے کے علاوہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کی قوت خرید کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ایک عام آدمی کی قوت خرید میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے عوام سے پہلے ایک کروڑ نوکریوں اور ان کے لیے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے وعدے کئے تھے لیکن پھر غربت کے خاتمے کی سرکاری پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے مقابلے میں لنگر خانے کھول کر ‘بھوک کے خاتمے’ کو راہ نجات سمجھا جانے لگا ہے۔ اور غریب وہیں کا وہیں اور غربت کی چکی میں پستا رہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چار سالوں میں کوئی اکنامک پالیسی نہیں دی۔ اقتصادی پالیسی کے لیے منصوبہ بندی درکار ہوتی پے، طویل المدتی اہداف ہوتے ہیں، ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ یہ سب کچھ ان چار سالوں میں تو نظر نہیں آ یا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، اس نے ملک کے معاشی منظرنامے کو گہرے خطرے میں ڈال دیا ہے