حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

127

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دئیے تھے؟ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے یا الیکشن میں جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔