حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات کیلئے 23ہزار 270 ملین روپے مختص

18
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات کیلئے 23ہزار 270 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں میں جاری ترقیاتی سکیموں میں پالیسی ریسرچ سنٹر کیلئے 200ملین روپے ،

ڈویلپمنٹ کمیونیکشن کیلئے 200 ملین روپے ،نیشنل اکنامک ٹرانسفارمشن کیلئے 150 ملین روپے ، پلان ہائوس کی تعمیر کیلئے 500ملین روپے جبکہ سپیشل انیشیٹو ز پروگرام کے تحت نیشنل سنٹر فار برانڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 100 ملین ، سی پیک سنٹر فار ایکسیلینس کیلئے 375 ملین روپے ، 2022 سیلاب کے بعد بلوچستان میں بحالی پروگرام کیلئے 18000ملین روپے ، کم ترقی یافتہ 20 اضلاع کیلئے ایک ہزار ملین اور پرائم منسٹر سپوٹ گرانٹ پروگرام کیلئے 500ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئےہیں۔