اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکینلن نے منگل کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی ہائی کمشنر کالیسلی سکینلن کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرین کے لیے کینیڈین حکومت کے تعاون کو سراہا۔ دونوں فریقین نے مجموعی عالمی اقتصادی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مختلف طریقوں سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے سفیر کو ملک کے معاشی منظرنامے اور ملک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے بھاری نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے عملی پالیسی فیصلوں سے نہ صرف معاشی زوال کو روکا ہے بلکہ معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے توانائی کے شعبے سمیت اہم شعبوں میں مشکل فیصلے کیے ہیں۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور حکومت کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے بھی پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات کو فروغ دے رہی ہے ، تجارت، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی پر مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطے کے لیے نئی تیار کردہ حکمت عملی کے بارے میں بتایا جس کے ذریعے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور تعمیر نو تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کا یقین دلایا ۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں کینیڈین سرمایہ کاری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔