حکومت نے رواں سال میٹرو لاہور بس کمپنی سے فی کلومیٹر 1.83 ڈالر میں معاہدہ کیا جبکہ شہباز شریف صاحب نے وہی منصوبہ 2013ء میں 3.68 ڈالر فی کلومیٹر میں طے کیا تھا، 1.85 ڈالر اضافی شریفوں کی جیب میں گیا، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل

60
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے 2020ء میں میٹرو لاہور بس کمپنی سے فی کلومیٹر 1.83 ڈالر میں معاہدہ کیا جبکہ شہباز شریف صاحب کی حکومت نے وہی منصوبہ 2013ء میں 7 سال پہلے 3.68 ڈالر فی کلومیٹر میں طے کیا تھا۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فی کلومیٹر 1.85 ڈالر اضافی شریفوں کی جیب میں گیا، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔