اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر مناسب اقدامات سے اپنا نقصان کررہی ہے،حکومت نے مذاکرات کی دعوت دی تھی اپوزیشن کی بہتری ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات کو سنبھالنے میں ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزانہ فوجی جوان شہید ہورہے ہیں،خیبر پختونخوا میں بھی حالات تشویشناک ہیں اس صورتحال میں تمام فریقین کا کردار اہم ہے ۔