اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے طویل، مختصر اور طویل المدت حکمت عملی پر کام تیز کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی قرضے اور درآمدات کی مد میں ادائیگی کے مسئلہ سے مستقل بنیاد پر نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اور سعودی عرب پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور مالیاتی شعبہ کی کارکردگی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری سے بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں سے بھی برآمدات بڑھنے سے پاکستانی معیشت پر دباﺅ میں کمی آئے گی۔