13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںحکومت نے پہلا پارلیمانی سال نمایاں کامیابیوں کے ساتھ مکمل کیا، بیرسٹر...

حکومت نے پہلا پارلیمانی سال نمایاں کامیابیوں کے ساتھ مکمل کیا، بیرسٹر عقیل ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت کی بنیاد مؤثر قانون سازی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت،اتحادی جماعتوں کے تعاون سے عوامی حکومت نے پہلا پارلیمانی سال نمایاں کامیابیوں کے ساتھ مکمل کیا، پارلیمانی سال میں 130 دن قومی اسمبلی اور 105 دن سینیٹ کی کارروائی ہوئی، سینٹ میں کارروائی مکمل کرنے کا ہداف 15دن قبل حاصل کیا گیا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مکمل ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران39 قوانین 47ایکٹ آف پارلیمنٹ منظور ہوئے، 16 اہم قومی معاملات پر آرڈیننس اور 20 رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی کا تسلسل پارلیمانی بالادستی، شفاف طرز حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، مستحکم جمہوریت ہی ترقی کی ضمانت ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565847

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں