حکومت پاکستان کی جانب سےکورونا وائرس سے بچائو سے متعلق طبی امدادی سامان کیوبا کے حوالے کر دیا گیا

100

ہوانا ۔4جون (اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے کیوبا کو کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق طبی امدادی سامان حوالے کیا گیا ہے۔ اس طبی سامان میں 40 بی آئی پی اے پی  دس ہزار سرجیکل گائون ، دس ہزار حفاظتی لباس ، دس ہزار کے این -95 فیس ماسک اور 50 ہزار سادہ فیس ماسک شامل ہیں۔

یہ طبی امدادی ساما ن کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاکستانی سفارتخانے میں ناطم الامور نے کیوبا کی وزارت برائے فارن ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ کے وزیر دوبرا رواس ساویدرا کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سال 2005 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے دوران کیوبا کی جانب سے فراہم کردہ فراخدلانہ امداد کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کیوبا کو کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے طبی امدادی سامان خالصتاً جذبہ خیر سگالی کے طور پر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ناظم الامور نے مزید کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہونگے۔