حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

4

لاہور۔26جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے انسدادِ منشیات کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسداد منشیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے،ہمیں بچوں کیلئے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز نے نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے،پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے،منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔