حکومت پنجاب نے تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریزاور کنٹرولر امتحانات تعینات کر نے کے احکامات جاری کردیئے

83
پنجاب حکومت

فیصل آباد۔25فروری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز و کنٹرولر امتحانات تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد جعفر علی کو فیصل آباد بورڈ کا کنٹرولر امتحانات مقررکیا گیا ہے جو قبل ازیں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائے نیاز چیچہ وطنی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد احمدسینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھادر کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کا سیکرٹری،مسز بشریٰ بی بی سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلزہائی سکول جلال پور بھٹیاں حافظ آباد کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی سیکرٹری،

خرم شہزاد اسلم ایڈیشنل رجسٹراریونیورسٹی آف نارووال کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا سیکرٹری،محمد عدنان خان ایڈیشنل ڈائریکٹراسلام آبادکوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا سیکرٹری،مسز عاصمہ قاسم ڈپٹی ڈی ای او ایلیمینٹری ایجوکیشن کہروڑ پکا لودھراں کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کی کنٹرولر امتحانات،

خالد محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمینٹری ایجوکیشن اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کاکنٹرولر امتحانات،عرفان احمدڈپٹی منیجر ٹیکنالوجی انو ویشن اینڈ کمرشلائزیشن اسلام آباد کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا کنٹرولر،

محمد حامد سعید پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بین باجوہ سیالکوٹ کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا کنٹرولر امتحانات، نوید عظمت ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری) ساہیوال کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کا کنٹرولر امتحانات اور ریاض قدیر بھٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کوتبدیل کرکے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کا کنٹرولر امتحانات تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان تمام افسران کی تقرریاں ڈیپوٹیشن پر تین سال کے عرصہ کیلئے کی گئی ہیں۔