حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

158
ملتان میں ڈینگی کی صورتحال، 24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں 5 مشتبہ اور 3 کنفرم ڈینگی کے مریض زیرِ علاج

اٹک۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی.ایم ایس گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال ڈاکٹرجوادالہی،ڈی ایچ اوڈاکٹرکاشف حسین اورمحکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اجلاس کوبتایاگیاکہ بعض جگہ سپرےنہ کرنےکےبارےمیں شکایات موصول ہوٸیں ہیں ان جگہوں پر جلد سپرے کروا دیا جاۓگا۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اےڈی سی جی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھرسے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔ اجلاس میں انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی اٹک نے کہا کہ عوامی شرکت کے ذریعے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے