22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںحکومت پنجاب کی جانب سے کا شتکاروں کو 25 ہزار روپے بذریعہ...

حکومت پنجاب کی جانب سے کا شتکاروں کو 25 ہزار روپے بذریعہ کسان کارڈفراہمی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے5 ایکڑ سے زائد کپاس کاشت کرنیوالے کا شتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 25 ہزار روپے بذریعہ کسان کارڈمالی معاونت فراہم کی جارہی ہے جس کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسی کے مطابق امسال محکمہ زراعت پنجاب نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اگیتی کپاس کی کاشت کے فروع کیلئے جامع حکمت عملی بھی مرتب کی ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ میں اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے 10 لاکھ ایکڑرقبہ کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں سمیت تمام سٹیک ہولڈر ز مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔محکمانہ ذرائع کے مطابق اگیتی کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اورکاشتکاروں کو اگیتی کپاس کاشت کرنے کی طرف راغب کرنے اور ان کی فنی رہنمائی کیلئے سمال اینڈ میگا فارمرڈیز کا انعقادبھی کیا جا رہا ہے نیز پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کو بھی مؤثر طریقے سے استعمال میں لایاجا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے فیلڈ افسران کا شتکاروں کو ٹرپل جین کی حامل اقسام کے معیاری بیج کے علاوہ دیگر زرعی لوازمات کی بروقت دستیابی کیلئے سیڈ و پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کیلئے 1 لاکھ 20ہزار ایکڑ ہدف کے مقابلہ میں ابتک تقریباً 50 ہزار ایکڑرقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے جو ہدف کا 40 فیصد ہے جبکہ قوی امید ہے کہ 31 مارچ تک نہ صرف مقررہ ہدف کا حصول ممکن ہوگا بلکہ اس سے بھی زیادہ رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں