خانیوال۔ 19 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع خانیوال میں انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں خانیوال میں ڈینگی لاروا کھانے والی تلاپیا مچھلیوں کے پونگ کو تالابوں وجوہڑوں میں شفٹ کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی محکمہ فشریز نے تلاپیا مچھلیوں کی کھیپ تالابوں میں شفٹ کردی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد رفیق کی زیرنگرانی فشریز اہلکاروں نےچک78دس آر میں تلاپیا پونگ جوہڑ میں شفٹ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد رفیق کا کہنا ہے کہ محکمہ فشریز انسداد ڈینگی کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنارہا ہے، تلاپیا پونگ کی خوراک براہ راست مچھروں کا لاروا ہوتا ہے،مثبت پیشرفت پرمچھلیاں شفٹ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔