22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کا وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں5 اگست سے اینیمیٹڈ ویڈیوز...

حکومت کا وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں5 اگست سے اینیمیٹڈ ویڈیوز کے ذریعے کردار سازی کی تعلیم کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں5 اگست سے اینیمیٹڈ ویڈیوز کے ذریعے کردار سازی کی تعلیم کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم آباد تعلیم کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں طلبا اساتذہ اور والدین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

- Advertisement -

کردار سازی کے اس پروگرام میں اساتذہ کی رہنمائی کے لیے ایک کردار سازی گائیڈ اور تعارفی ویڈیوز سمیت 9 ویڈیوز تیار کی گئی ہیں۔

اساتذہ ان کی مدد سے کمرہ جماعت میں طلبہ کو کردار سازی کی تعلیم دیں گے۔ والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ کردار سازی کے اس پروگرام میں شامل ہوں تاکہ ان کے تاثرات کی مدد سے مستقبل میں کردار سازی پر مبنی بہتر اینیمیٹڈ ویڈیوز کو ترتیب دیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490386

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں