حکومت کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

104

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) موجودہ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سرکاری اداروں میں اصلاحات کے عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اداروںکی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ذرائع نے بتایاکہ گورننس اصلاحات اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے خدمات کی فراہمی اور گورننس کے اشاریے میں بہتری حکومتی ایجنڈا میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ان اصلاحات کا مقصد اداروں میں ای گورننس متعارف کرانا، تکنیکی مسائل پر وزارتوں کی صلاحیت بڑھانا اور موجودہ انسانی وسائل کی ترقی ہے۔