35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںحکومت کاگلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر پی بی...

حکومت کاگلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر پی بی روپس کی فراہمی کا فیصلہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔31جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی پر پی بی روپس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے جلد درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور اس منصوبہ کے تحت حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلئے کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات کی 54 تحصیلوں کے ترقی پسند کاشتکاروں کو گو سیپلور (روپس) سبسڈی پر فراہم کرے گی تاکہ کپاس کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیا جاسکے جبکہ اس مقصد کیلئے کپاس کے علاقوں میں گوسیپلور(روپس) کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس ضمن میں کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خاں، ساہیوال، سرگودھا ڈویژنوں کی تمام 54تحصیلوں میں 50 ایکڑ تک آبپاش زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکاراکیلے یا گروپ کی شکل میں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گوسیپلور (روپس) کاشتکار خودپری کوالیفائیڈفرم سے خریدیں گے جس پر حکومت فی ایکڑ 1000 روپے سبسڈی دے گی جس میں سے 60 فیصد سبسڈی گوسیپلور (روپس) خریدتے وقت اور بقیہ 40 فیصد کپاس کے اختتامی موقع پر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر درخواست دہندہ کا ریکارڈ تحصیل کی سطح پر متعلقہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)میں درج ہو گااورتحصیل، ضلع و صوبائی سطح کی کمیٹیاں اس پروگرام کی نگرانی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کمیٹی مکمل تصدیق کے بعد گوسیپلور (روپس) کیلئے اہل کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کی فہرست میں شامل کرے اور قرعہ اندازی مقررہ تاریخ اور وقت پر کرنے کی پابند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے ملازمین اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہ ہونگے نیز کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ) کے دفاتر سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراخوست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں جبکہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں جن کی آخری تاریخ 10 فروری 2023 مقرر کی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں