Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
37 C
Islamabad
منگل, جون 24, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو...
  • قومی خبریں

حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

کی طرف
Muhammad Basharat
-
جمعہ, 2 مئی 2025, 2:46 شام
105
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بھی جون تک 10.6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو سٹینڈرڈ اینڈ پور (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے زوم میٹنگ کی، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔وزیر خزانہ نے میٹنگ کے دوران حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا اور پائیدار اور جامع ترقی کے لیے برآمدات بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر زور دیا۔

    انہوں نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، مالیاتی نظم و نسق اور قرضوں کے انتظام کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ اس سال قابو میں رہا ہے جس سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔وزیر خزانہ نے پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکائونٹ میں سرپلس کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر جون کے آخر تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا کردار نمایاں ہے۔

    انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا باعث قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ، نیشنل ٹیکس کونسل کے احیاء اور زرعی آمدنی پر ٹیکس جیسے اقدامات کو مرکز اور صوبوں میں مضبوط ہم آہنگی کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جو 13 فیصد کے ہدف کی طرف پیش رفت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے الگ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس پالیسیاں معاشی سوچ اور فکر کی تابع ہو سکیں۔وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اہم بین الاقوامی شراکت داروں سے 70 سے زائد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے اور ان پر عمل جاری رکھنے کی مکمل تائید اور حمایت بھی کی ہے۔

    • ٹیگز
    • Current account deficit
    • Finance Minister Senator Muhammad Aurangzeb
    • Inflation
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونگندم کی کٹائی میں انقلاب: روایتی طریقوں سے جدید مشینری کی طرف منتقلی
      اگلا مضمونپنجاب پولیس شہدا کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے،ترجمان
      Muhammad Basharat
      Muhammad Basharat

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      National Assembly

      قومی اسمبلی نے وزارت تجارت کے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار روپے کے دو مطالبات زر منظور کر لئے

      Riaz Hussain Pirzada

      وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف کی ملاقات، رہائش، کمیونل ترقی اور پائیدار شہری...

      Rana Ehsan Afzal

      امپورٹ پالیسی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے ، رانا احسان افضل کی آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی...

      تازہ خبریں

      کینیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے،...

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 6:10 شام 0

      گوجرانوالہ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200لٹر ملاوٹی دودھ تلف

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 6:06 شام 0

      قومی اسمبلی نے وزارت تجارت کے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار...

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 5:44 شام 0

      چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی...

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 5:42 شام 0

      ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے فی تولہ کمی

      Hafiz Sharif - منگل, 24 جون 2025, 5:39 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول