36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںحکومت گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے...

حکومت گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے ،رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے ،وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی جانب سے گندم مصنوعات کی برآمدکے لئے عالمی منڈیوں کی تلاش جاری ہے ۔بدھ کو یہاں ایک بیان انہوں نے کہا حکومت زرعی شعبہ کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی ویلیو ایڈیشن کی وسیع گنجائش موجود ہے ، گندم کی ویلیو ایڈیشن سے نہ صرف معیشت مستحکم ہو گی

بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں کہا کہ ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے زرعی معیشت کو استحکام ملے گا، حکومت کی توجہ گندم کی جدید مصنوعات کی برآمدات پر مرکوز ہے ،ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے معاشی بہتری کا امکان موجود ہے ،گندم کے شعبے میں جدت اور برآمدات سے کسانوں کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنے کے کوشاں ہیں ۔وفاقی وزیر راناتنویر حسین نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ،ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ پرعزم ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں