اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):حکومتی اشیا اورخدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں حکومتی اشیاء و خدمات کی برآمدات سے ملک کو737ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حکومتی اشیا و خدمات کی برآمدات سے ملک کو718ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔فروری کے دوران حکومتی اشیا و خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری 2023میں حکومتی اشیا و خدمات کی برآمدات سے ملک کو89ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال فروری میں 88ملین ڈالر تھا۔
جنوری کے مقابلے میں فروری میں حکومتی اشیاء و خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر29فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری میں حکومتی اشیاء و خدمات کا حجم 69ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں بڑھ کر89ملین ڈالر ہوگیا۔