10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںحکومتی اقدامات کے باعث ای گورننس میں نمایاں بہتری اور موبائل فون...

حکومتی اقدامات کے باعث ای گورننس میں نمایاں بہتری اور موبائل فون کی مقامی مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی وزارت آئی ٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران حکومتی اقدامات کے باعث ای گورننس میں نمایاں بہتری اور موبائل فون کی مقامی مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا ہے، ای گورنمنٹ کے پاکستان کی عالمی انڈیکس میں بہتری آئی ہے، آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، انٹرنیٹ کی سپیڈ میں اضافے کے لیے تین میرین کیبلز بچھائی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس میں اپنی وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم آئی سی ٹی وژن اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا ہدف دیا، اس شعبہ سے 25 ارب ڈالر کا حصول ہمارا ہدف ہے۔

- Advertisement -

ٹیلی کام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔ انٹرنیٹ کی فراہمی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ ایک سال میں 15 ملین براڈبینڈ سبسکرائبرز میں اضافہ ہوا۔ ٹیلی کام سیکٹر میں محصولات میں ڈیڑھ سو ارب، پاکستان میں سمارٹ فون کی خریداری 49 سے 65 فیصد تک پہنچ گئی۔ لوکل موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں سالانہ 10 ملین ڈیوائسز میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں موبائل فون کی 93 فیصد طلب ملکی سطح پر تیار کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال آئی ٹی کے شعبہ سے قومی خزانہ کو 341 ارب روپے کا فائدہ پہنچا، ایک سال میں 8200 نئی سائٹس کی فائبرائزیشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کنیکٹیویٹی کے لیے 3 نئی میرین کیبلز لائی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی سپیڈ میں اضافہ ہوگا، آپٹیکل فائبر پروگرام کے تحت میرین کیبل کو چین کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور وسطی ایشیائی ممالک سے بھی منسلک کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ایس ایف کے ذریعے 813 مواضعات تک انٹرنیٹ کی رسائی دی گئی جس سے مزید 10 لاکھ افراد کو فائدہ ہوا ہے اور 2 ہزار کلومیٹر کے علاقے میں یہ فائبر آپٹک کیبل بچھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں گزشتہ 7 ماہ میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 25 فیصد بہتری آئی ہے۔ 2 ارب ڈالر کی آئی ٹی خدمات اور مصنوعات فراہم کی گئی ہیں۔ 229 انکیوبیٹڈ سٹارٹ اپس شروع کی گئی ہیں۔ 8 نیشنل انکیوبیشن مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان سے 1.37 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا اور 2 ارب روپے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 2024ء کے آئی ٹی یو کے سائبر سکیورٹی انڈیکس میں پاکستان رول ماڈل ملک کے طور پر سامنے آیا۔

اقوام متحدہ کی ای گورنمنٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں 14 درجے بہتری آئی۔ وزیراعظم کی قیادت میں یہ کامیابی حاصل کی۔ دبئی سمیت دیگر ممالک کے بڑے شہروں میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جی ٹو جی اور بی ٹو بی 70 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ رواں سال پاکستان ڈی سی او اور عالمی اقتصادی فورم کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568676

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں