حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں افسران کا کردار قابل ستائش ہے،گورنرسندھ

89
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 15 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے افسران حکومتی اقدامات کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں،معاشی چیلنجز اور درپیش مشکلات سے نبرد آزما ہونے میں افسران کا اہم کردار ہے، باصلاحیت افسران قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے 41 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءسے گورنر ہاءوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے کورس افسران کی تربیت ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرتے ہیں، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں افسران کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی، دفاع میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے تربیت یافتہ افسران اہم ثابت ہوں گے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افسران سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں، امید ہے کہ افسران اپنی تربیت سے بہترین نتائج یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو وطن عزیز کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے میں شب و روز محنت کرنا ہوگی۔ بعدازاں شرکاءنے امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔ 41 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءنے آئی ٹی کورسز قابل تقلید منصوبہ قرار دیا۔