حکومتی سطح سے لے کرضلعی انتظامیہ تک پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے،وفاقی وزیر صحت

104
عبد القادر پٹیل

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومتی سطح سے لے کرضلعی انتظامیہ تک پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی پولیو پارٹنرز سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے بچوں کو اس وقت زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارا مقصد پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈونرز اور شراکت داروں کی حمایت ہماری کوششوں کیلئے اہم ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے کہا کہ عالمی ڈونرز اور شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ بچوں کا صحت مند مستقبل ہماری ترجیح ہے۔